ڈ*پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون، 2.9 ارب یوان کے معاہدے پر دستخط

منگل 9 ستمبر 2025 23:00

`بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2025ء) چین کی سیٹلائٹ کمپنی PIESAT اوراپاکستان کے درمیان 2.9 ارب یوان (تقریباً 400 ملین امریکی ڈالر) کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ،اس کا مقصد پاکستان کو ایک خودمختار سیٹلائٹ نیٹ ورک کے قیام میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ کمپنی نے اس معاہدے کا اعلان حالیہ چین-پاکستان بی ٹو بی سرمایہ کاری کانفرنس کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابقاس معاہدے کے تحت، PIESAT پاکستان کو ریئل ٹائم کمیونی کیشن اور ریموٹ سینسنگ کے لیے ایک مخصوص سیٹلائٹ کانسٹیلیشن کے قیام میں مدد دے گی۔ گوادر پرو کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا مظہر ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس جون میں بھی PIESAT نے پاکستان کے ساتھ 200 ملین یوان مالیت کا معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت بہاولپور میں ایک بڑے زرعی منصوبے کے لیے اسمارٹ ایگریکلچر ٹیکنالوجی فراہم کی گئی تھی۔ گوادر پرو کے مطابق کمپنی مختلف شعبہ جات میں سیٹلائٹ آپریشن اور ایپلیکیشن سروسز فراہم کرتی ہے جن میں قدرتی آفات کی پیش گوئی و تدارک، قدرتی وسائل کی نگرانی اور ماحولیاتی نظم و نسق شامل ہیں