
ي*گوادر میں فِش میل پلانٹ کی تعمیر، چین اورپاکستان کے درمیان 1.2 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط
منگل 9 ستمبر 2025 23:00
(جاری ہے)
جبکہ مے کام ٹیکنالوجی فراہم کرے گا اور سیلز آپریشنز کو سنبھالے گا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق یہ فِش میل منصوبہ گوادر کے قریب بحیرہ عرب سے ساردین اور دیگر تازہ مچھلیوں سے فیڈ گریڈ فِش میل اور مچھلی کا تیل تیار کرے گا، جو جنوب مشرقی چین کی آبی زراعت (Aquaculture) کی منڈیوں میں برآمد کیا جائے گا۔
یہ منصوبہ دو مراحل پر مشتمل ہوگا، جس کا پہلا مرحلہ سالانہ 15,000 ٹن پیداوار کا ہدف رکھتا ہے اور اس پر 40 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق فِش میل کے منصوبے کے علاوہ، دونوں گروپس نے باہمی تجارت کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا، جس کے تحت پاکستانی زرعی مصنوعات جیسے کہ تل، مونگ پھلی، اور کپاس کے بیج، اور معدنی وسائل چین کو برآمد کیے جائیں گے۔ اس کے بدلے میں چین سے پاکستان کو سولر پینلز، توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام، اور دیگر جدید توانائی کے آلات فراہم کیے جائیں گے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق مے کام گروپ جو کہ سنکیانگ میں قائم ایک درآمد و برآمد کی کمپنی ہے اور وسطی ایشیا و روس میں کام کر رہی ہے، کی نمائندگی صدر گاؤ زِی گانگ نے کی۔ کمپنی بنیادی طور پر زرعی مصنوعات، معدنی وسائل، اور توانائی کی مصنوعات کی درآمد، پروسیسنگ اور تجارت سے منسلک ہے۔ ٹیکنو گروپ، جو ایک بڑا پاکستانی صنعتی گروپ ہے اور موبائل فونز، شمسی توانائی، آٹو گلاس، اور زراعت سمیت متعدد شعبوں میں کام کر رہا ہے، کی نمائندگی سی ای او عامر اللہ والا نے کی۔ دونوں فریقین نے پہلے ہی اس منصوبے کے حوالے سے سائٹ کا معائنہ کیا تھا اور طویل المدتی تجارتی نظام پر ہم آہنگی ظاہر کی ہے۔ مے کام کے مطابق، اجلاس سے قبل ہی دونوں کمپنیوں نے تعاون کے لیے ابتدائی ارادے ظاہر کر دیے تھے اور مشترکہ طور پر ضروری سائٹ انسپیکشنز اور مطالعات مکمل کر چکے تھیمزید بین الاقوامی خبریں
-
قطر کی اسرائیلی حملے سے متعلق امریکی پیشگی اطلاع ملنے کی تردید
-
ٹرمپ نے قطر میں اسرائیلی حملے کی منظوری نہیں دی
-
اسرائیل کا دوحہ پر حملہ، قطری سیکورٹی اہلکار بھی نشانہ بن گئے
-
نیپال میں فوج نے حکومت کی کمان سنبھال لی
-
دوحہ پر حملہ، قطر نے جنگ بندی کیلئے ثالثی معطل کر دی
-
امریکا کا دوحہ میں مقیم اپنے شہریوں کیلئے الرٹ جاری
-
"اس جارحیت کا سامنا کرنے کیلئے قطر کے ساتھ کھڑے ہیں"
-
دوحہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری
-
مسلمان رہنما اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
-
نیپال کے مستعفی وزیراعظم کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملک سے فرارکی ویڈیو سامنے آگئی
-
نیپال میں مظاہرین کی وزیرتوانائی کے گھر میں توڑ پھوڑ، تجوری سے پیسے نکال کر لٹا دیے
-
اسرائیلی رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.