پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ، 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

منگل 9 ستمبر 2025 23:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ، 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ریسکیو پر اطلاع ملی کہ تین مسلح ڈاکو 115گ ب کے قریب واردات کر رہے ہیں ۔اطلاع ملتے ہی ایلیٹ ٹیم نے موقع پر پہنچی تو ملزمان نے ان پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی جڑانوالہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے قریبی کماد کی فصل میں چھپ گئے اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر چیکنگ کے دوران ایک نا معلوم ملزم زخمی حالت میں ملا جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ملزم کو فوری براۓ علاج معالجہ بذریعہ ہسپتال بھجوایا گیا جو دوران علاج معالجہ ہلاک ہو گیا۔ حکام نے بتایا کہ ملزم کی شناخت کا عمل اور ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔