ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی کا تعزیتی اجلاس،فٹبالر اور سابق نائب یوسی ناظم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش

بدھ 10 ستمبر 2025 13:40

ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی کا تعزیتی اجلاس،فٹبالر اور سابق نائب یوسی ..
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق فٹ بالر سپورٹس لوور اور نائب سٹی ناظم میاں امین الرحمن کے انتقال پر اظہار افسوس اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

(جاری ہے)

ہر دلعزیز شخصیت میآں آمین الرحمن بقضائے وفات پا گئے مرحوم کے لیے تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں عنبر بشیر احمد صدر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن، میڈم ساحرہ شبنم، ڈاکٹر حامد علی نائب صدر، راؤ عثمان اکرم فوکل پرسن سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ، جاوید ملک، محمد برہان خالد، برہان قلزم ،عبداللہ شیخ، حافظ حبیب احمد، دانش حیات، ارحم شاہ، موحد علی، احمد قیصر، ایان، افنان، افتخار و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں میاں امین الرحمن کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا عنبر بشیر احمد صدر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے کہا کہ خانیوال شہر حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کرنے والے عظیم شخص سے محروم ہوگیا وہ سپورٹس مین اور سپورٹس لوور بھی تھے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکےگا\378

متعلقہ عنوان :