حنیف محمد ٹورنامنٹ: کراچی میں ہونیوالے تیسرے راؤنڈ کے میچز مؤخر‘(کل) ہوں گے

پی سی بی نے جنوبی پنجاب میں شدید بارشوں کی وجہ سے گروپ اے کے میچز ایک دن کے لیے موخر کر دیے تھے

بدھ 10 ستمبر 2025 13:48

حنیف محمد ٹورنامنٹ: کراچی میں ہونیوالے تیسرے راؤنڈ کے میچز مؤخر‘(کل) ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چار روزہ حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کراچی میں ہونے والے گروپ بی کے تیسرے راؤنڈ کے میچز بھی ایک یوم کے لیے موخر کر دیے اوریہ آج جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔شہر میں جاری بارشوں کے سلسلے کے سبب بدھ کو منعقد ہونے والے میچز اب جمعرات سے شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاہم برسات کے باعث میچز کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پی سی بی نے جنوبی پنجاب میں شدید بارشوں کی وجہ سے گروپ اے کے میچز ایک دن کے لیے موخر کر دیے تھے۔11سے 14 ستمبرحیدرآباد کا کوئٹہ سے عباسی اسپورٹس کمپلیکس، رحیم یار خان، لاہور بلوز کا آزاد جموں و کشمیر سے ڈرنگ اسٹیڈیم، بہاولپور اور کراچی وائٹس کا فیصل آباد سے ملتان اسٹیڈیم پر مقابلہ ہوگا۔گروپ بی میں کراچی بلوز کا ڈیرہ مراد جمالی سے نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاڑکانہ کا فاٹا سے اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس اور راولپنڈی کا ملتان ریجن سے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر مقابلہ طے ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں بدھ کے روز مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔