مورنی مورکل نے ایشیا کپ میں بھارت کی جیت کا فارمولا بتا دیا

بدھ 10 ستمبر 2025 14:41

مورنی مورکل نے ایشیا کپ میں بھارت کی جیت کا فارمولا بتا دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)بولنگ کوچ مورنی مورکل نے ایشیا کپ میں بھارت کی جیت کا فارمولا بتا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مورنی مورکل نے اسکواڈ میں آل راؤنڈر کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ وہ کھلاڑی جو بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں وہ اہم ثابت ہوں گے۔مورکل نے کہا کہ میرے لیے شیوم دوبے کو ایک ایسے کھلاڑی کے طور پر دیکھنا ہمیشہ اہم ہے جو چار اوور کرسکتا ہے، میں ہمیشہ آل راؤنڈر پر زور دیتا ہوں کہ وہ دونون مہارتوں پر سخت محنت کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حقیقی آل راؤنڈرز کا ہونا ٹیم میں توازن لاتا ہے اور انتظامیہ کو مزید حکمت عملی فراہم کرتا ہے۔بولنگ کوچ نے کہا کہ ہمارے پاس ہمارے فرنٹ لائن باؤلرز ہیں جو اٹیک کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر ہم پارٹ ٹائم گیند بازوں کو تیار کرتے رہیں جو ایک کام کر سکتے ہیں، تو یہ ہمیں ٹیم کے کمبی نیشن کے لحاظ سے بہت سے اختیارات فراہم کرتا ہے۔ کھلاڑیوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ہر روز ان صلاحیتوں پر کام کریں، تاکہ اور بہتر ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ہمارے پاس حال ہی میں ٹی 20 فارمیٹ میں زیادہ میچ نہیں گزرے ہیں۔ لیکن ہماری توجہ ٹریننگ کے دوران زیادہ شدت کو برقرار رکھنے پر رہی ہے۔