Live Updates

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے سب کو آگے آنا ہوگا : احمد شہزاد

قومی کرکٹر نے کمالیہ میں سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 10 ستمبر 2025 15:32

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے سب کو آگے آنا ہوگا : احمد شہزاد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 ستمبر 2025ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز احمد شہزاد کی جانب سے کمالیہ میں سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ 
قومی کرکٹر احمد شہزاد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب نے بہت زیادہ تباہی مچائی ہے، مصیبت کی اس گھڑی میں پاک فوج اور ریسکیو کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ 
احمد شہزاد نے کہا کہ سیلاب کے بعد متاثرین کی بحالی کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس سے قبل قومی کپتان سلمان آغا اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹرائی سیریز جیتنے کے بعد ہم وطن سیلاب متاثرین کے لیے بڑا اعلان کیا تھا۔
پاکستان نے یو اے ای میں کھیلی گئی ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیریز کو اپنے نام کیا اور قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سیریز کی فتح کو سیلاب متاثرین کے نام کیا۔

(جاری ہے)

 
سلمان علی آغا نے صرف سیریز کی فتح ہی پاکستان کے فلڈ متاثرین کے نام نہیں کی، بلکہ انہوں نے اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اس سیریز میں کھیلے گئے تمام میچز کی فیس ہم وطن سیلاب متاثرین کے ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان بھی کیا۔ 
دونوں کرکٹرز نے فلڈ متاثرین سے دلی ہمدردی اور ان کے جانی ومالی نقصان پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ 
کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ہم مشکل کی گھڑی میں اپنے مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ وطن کی مٹی آج ہم سے سیلاب زدگان کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے، اور ہمیں سب کو ایک ہو کر ان کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات