یقین کرو، میں ہالی ووڈ اداکار نہیں‘افتخاراحمد کا دلکش کیپشن توجہ کا مرکز بن گیا

بدھ 10 ستمبر 2025 14:41

یقین کرو، میں ہالی ووڈ اداکار نہیں‘افتخاراحمد کا دلکش کیپشن توجہ کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء) پاکستان کرکٹ ٹیم سے ان دنوں دور ایک کھلاڑی نے سوشل میڈیا پیجز پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت ایشیا کپ کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔ اسکواڈ سے کئی نامور کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا ہے، جن میں سابق کپتان بابر اعظم، ون ڈے کپتان محمد رضوان اور نسیم شاہ نمایاں ہیں۔

تاہم ایک کھلاڑی طویل عرصہ سے قومی ٹیم سے باہر ہیں تاہم وہ سوشل میڈیا پر اپنی موجود رہ کر میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ہم بات کر رہے ہیں آل راؤنڈر افتخار احمد کی، جنہیں قومی ٹیم میں چاچا کی عرفیت سے پکارا جاتا تھا اور اس حوالے سے ان کی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے ساتھ کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم 35 سالہ افتخار احمد نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی ہے۔

اس تصویر میں وہ سرمئی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے، آنکھوں پر خوبصورت سن گلاسز لگائے اور سفری بیگ کے ہمراہ آتے دکھائی دے رہے ہیں۔تصویر میں اس جگہ کا مقام تو نہیں بتایا گیا تاہم دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ کسی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بیرون ملک پہنچے ہوئے ہیں۔لیکن افتخار احمد کا دلچسپ کیپشن اس تصویر کو منفرد بناتا ہے۔ آل راؤنڈر لکھتے ہیں کہ ’’میرا یقین کرو! میں ہالی ووڈ ایکٹر نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ افتخار احمد نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 4 ٹیسٹ میچز، 28 ون ڈے انٹرنیشنل اور 66 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رہے ہیں۔آل راو?نڈر نے چار ٹیسٹ میچوں میں 61 رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ 28 ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 614 رنز بنائے جس میں ہائی اسکور ناٹ آو?ٹ 109 ہے جب کہ 16 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔افتخار احمد نے 66 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جس میں 998 رنز بنائے اور 16 وکٹیں حاصل کیں۔