میرا مقابلہ نیرج سے نہیں بلکہ اپنے آپ سے ہوتا ہے : ارشد ندیم

ارشد ندیم مکمل فٹ ہیں اور ورلڈ ایتھلیٹکس میں قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے : سرجن اسد عباس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 10 ستمبر 2025 14:18

میرا مقابلہ نیرج سے نہیں بلکہ اپنے آپ سے ہوتا ہے : ارشد ندیم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 ستمبر 2025ء ) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپپئن شپ میں شرکت کے لیے گزشتہ رات رات ٹوکیو روانہ ہو گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق جیولین تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راونڈ 17 ستمبر کو شیڈول ہے۔ اگلے روز آٹھ بہترین تھرور کے درمیان میڈلز کی جنگ ہوگی۔ 
ارشد ندیم نے فٹنس میں معاونت کرنے والے معروف اسپورٹس سرجن ڈاکٹر اسد عباس شاہ کے لاہور میں کلینک کا افتتاح کیا۔

 
 
اس موقع پر ڈاکٹر اسد عباس نے ارشد ندیم کے لیے اپنے کلینک میں تاحیات فری علاج کا اعلان کیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم مکمل فٹ ہیں اور ورلڈ ایتھلیٹکس میں قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔

(جاری ہے)

 

گولڈ میڈلسٹ تھرور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹوکیو میں بہترین تھرو کرنے کی کوشش کرکے اپنا ریکارڈ بہتر بنانے کی کوشش کروں گا۔

 
انہوں نےمزید کہا کہ بھارتی نیرج چوپڑا کی موجودگی کا کبھی کوئی پریشر نہیںلیا، میرا نیرج سے نہیں بلکہ اپنے آپ سے مقابلہ ہوتا ہے۔ 
ارشد ندیم نے کہا کہ میرا کام محنت کرنا ہے باقی جو نصیب میں لکھا ہو وہ ہوکر رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ پیرس اولمپکس کی طرح ٹوکیو میں بھی قومی پرچم بلند کرنے کی تمنا ہے۔