شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو سعید انور کے پاس بھی نہیں

وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے 43ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 10 ستمبر 2025 12:11

شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو سعید انور ..
لیسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 ستمبر 2025ء ) پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ 
تفصیلات کے مطابق 35 سالہ شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے 43ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے گلوسٹر شائر کے خلاف کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک لیسٹر شائر کی جانب سے 80 رنز بنا لیے تھے جس کے دوران انہوں نے 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔

 
شان مسعود اب تک 186 فرسٹ کلاس میچز کی 320 اننگز میں 39.60 کی اوسط سے 12077 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 29 سنچریاں اور 54 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ 
ان کی ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنا لیے تھے تاہم ابھی بھی اسے 212 رنز خسارے کا سامنا ہے۔