مکڑھا میانہ/ شنکیاری میں چوتھے کٹنگ و سلائی تربیتی سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا

بدھ 10 ستمبر 2025 12:27

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) مکڑھا میانہ/ شنکیاری میں احمد فائونڈیشن شنکیاری اور علاقہ کی مخیر شخصیت عطاءاﷲ جان یوسفزئی کی مدد سے چوتھے کٹنگ و سلائی تربیتی سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم کے ساتھ ہوا جس کے بعد احمد فائونڈیشن کے ایم ڈی فاروق احمد نے تقریب میں شرکت کرنے والے شرکاءکو بتایا کہ بسم اﷲ چیرٹی نے 2006میں ٹانڈہ ضلع مانسہرہ سے بیوہ اور بے سہارا خواتین اور یتیم و بے آسرا بچیوں کو معاشی لحاظ سے اپنے پائوں پر کھڑا کر کے برسر روزگار بنانے کیلئے سلائی کڑھائی سنٹر کا آغاز کیا تھا جس کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں، اس کے بعد محلہ بارہ دری اور محلہ گفاں شنکیاری میں بھی متعلقہ بستیوں کی خواتین کیلئے سنٹرز قائم کئے گئے، ااس پراجیکٹ کے تحت اب تک 400 کے لگ بھگ خواتین کپڑوں کی سلائی، کڑھائی اور کٹنگ کی تربیت حاصل کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :