
سینیٹ آف پاکستان کے اراکین اور انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ کے مابین تعارفی اجلاس
بدھ 10 ستمبر 2025 13:38
(جاری ہے)
سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ردا قاضی نے پاکستان کے مائیگریشن گورننس فریم ورک کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق اور بہبود کے تحفظ میں سینیٹ کے کردار کو اجاگر کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی نوجوانوں کی بڑی آبادی چیلنج اور مواقع دونوں کی نمائندگی کرتی ہے اور یہ کہ آئی سی ایم پی ڈی جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون سے ملک کو منظم، محفوظ اور قانونی ہجرت کے راستے تیار کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے اینریکو راگاگلیا نے بتایا کہ آئی سی ایم پی ڈی ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جسے 1993 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کے 21 رکن ممالک ہیں اور جو دنیا بھر میں 90 سے زیادہ ممالک میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ آئی سی ایم پی پاکستان میں 2018 سے سلک روٹس ریجن کے اقدام کے تحت سرگرم ہے۔یہ وزارت خارجہ، داخلہ، سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ مائیگریشن پالیسی، دوبارہ انضمام اور سرحدی انتظام میں مدد کی جا سکے۔ انہوں نے محفوظ اور قانونی نقل مکانی کے راستوں کے بارے میں معلومات کے ساتھ اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں تارکین وطن کے وسائل کے مراکز کے قیام میں آئی سی ایم پی ڈی کے تعاون کو بھی اجاگر کیا۔ آئی سی ایم پی ڈی پاکستان کے دفتر کے سربراہ فواد حیدر نے شرکاء کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی اور انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی سمیت جاری اقدامات پر بریفنگ دی اور ان کی منظوری کے لیے پارلیمانی تعاون طلب کیا۔ سینیٹرز نے ان اقدامات کا خیرمقدم کیا اور آئی سی ایم پی ڈی کے وفد کو یقین دلایا کہ ان خدشات کو سینیٹ کی متعلقہ کمیٹیوں میں اٹھایا جائے گا اور ایوان بالا کے اندر پالیسی مباحثوں میں آگے بڑھایا جائے گا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے بیرون ملک نظر بند پاکستانی قیدیوں کی حالت زار پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مضبوط دو طرفہ انتظامات پر زور دیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری نے بہت سے نوجوانوں کو با قاعدہ ہجرت پر مجبور کر دیا ہے جس سے انہیں استحصال اور قید کا سامنا ہے۔ سینیٹر فوزیہ ارشد نے بیرون ملک پاکستانی طلباء کو غیر ملکی تعلیمی نظام کے مطابق ڈھالنے میں درپیش چیلنجز کی طرف اشارہ کیا اور تعلیمی نقل و حرکت کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک منظم طریقہ کار کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس کا اختتام دونوں فریقین کی جانب سے علم کے اشتراک کے سیشنز، سینیٹ کی متعلقہ کمیٹیوں کی معاونت، سینیٹرز کی مدد،مزید باخبر قانون سازی اور پالیسی سازی کے لیے تحقیق و ڈیٹا شیئرنگ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے طویل المدتی تعاون کے راستے تلاش کرنے پر اتفاق کے ساتھ ہوا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سینیٹ آف پاکستان اور آئی سی ایم پی ڈی کے درمیان مستقبل میں تعاون کا مقصد مائیگریشن گورننس کو مضبوط کرنا، لیبر اور پیشہ ورانہ/ہنر مند نقل و حرکت کے مواقع کو بڑھانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہجرت پاکستان کے لیے معاشی ترقی، سماجی تحفظ اور بین الاقوامی اعتبار کا ایک سٹریٹجک محرک بن جائے۔مزید قومی خبریں
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.