نوشہرہ ورکاں، پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب کے تحت کوڑا ٹیکس عائد کردیا

بدھ 10 ستمبر 2025 13:32

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب کے تحت کوڑا ٹیکس عائد کردیا جسے ابتدائی مرحلے میں پوش اور کمرشل علاقوں پر نافذ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد جاری شدہ شیڈول کے مطابق ستھرا پنجاب کے تحت کوڑا ٹیکس نافذ کیا گیا ہے،شہری علاقوں میں 5 مرلہ گھر پر 300 جبکہ دیہات میں 200 روپے کوڑا ٹیکس لیا جائے گا، شہروں میں 5 سے 10 مرلہ گھر سے 500 جبکہ دیہات میں فکس 200 روپے وصول کیے جائیں گے،10 مرلہ سے ایک کینال والے گھر پر ایک ہزار دیہاتوں میں 400 روپے کوڑا ٹیکس وصول کیا جائے گا،اسی طرح 2سے 4 کینال گھر سے 2 ہزار روپے4 کینال سے اوپر گھر سے 5 ہزار روپے کوڑا ٹیکس لیا جائے گا جبکہ دیہاتوں میں 2 کینال سے اوپر گھروں سے 4000روپے ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :