زکوۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ کی جانب سےیتیم طلباء و طالبات میں بستے ،کاپیاں اور دیگراشیا کی تقسیم

بدھ 10 ستمبر 2025 14:08

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) زکوۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ کی جانب سے تحصیل سلانوالی کی یونین کونسل نمبر 111 اور گرد و نواح کے مختلف چکوک کے یتیم طلباء و طالبات میں بستے ،کاپیاں اور دیگراشیا ءتقسیم کی گئیں ۔ جس میں ایک سال کی تمام کاپیاں، بستہ،سٹیشنری، پانی کی بوتل،کھانے کا ڈبہ اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔اس سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک 126 جنوبی میں منعقدہ تقریب میں یتیم طلباء و طالبات میں مذکورہ بالا اشیاء تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

زکوۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ کی آرفن سپورٹ کی کوآرڈینٹر شازیہ ناز نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زکوۃفاونڈیشن تعلیم کے فروغ کے لیے بھر پوراقدامات کر رہی ہے ۔ اورآئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ بچوں اور بیوہ خواتین نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے زکوۃفاونڈیشن آف امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔ زکوۃفائونڈیشن آف امریکہ کی ٹیم نے تعلیم کی اہمیت کے حوالہ سے لوگوں کو آگاہی فراہم کی۔فیلڈ آفیسرحماد راجپوت نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا حق ہے جس کے لئے زکوۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :