خیبرپختونخوا حکومت نے کم ازکم اجرات 40 روپے کی منظوری دے دی۔محکمہ محنت خیبرپختونخوا

بدھ 10 ستمبر 2025 14:08

خیبرپختونخوا حکومت نے کم ازکم اجرات 40 روپے کی منظوری دے دی۔محکمہ محنت ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) خیبرپختونخواحکومت نےکم ازکم اجرت 40 ہزارروپے کی منظوری دے دی، محکمہ محنت خیبرپختونخوا کی جانب جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق محکمہ محنت نے ماہانہ کم ازکم اجرت 36 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق صوبے میں یومیہ اجرت 1538.46 روپے ہوگی، خواتین و خواجہ سرا ملازمین کو مرد ملازمین کے برابر کم از کم اجرت ملے گی ۔واضح رہے کہ رواں مالی سال بجٹ میں اجرت 40 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔