Live Updates

وزیراعظم کا ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

ہزاروں ایکڑ پر فصلیں زیر آب ہیں، دعا ہے سندھ میں سیلاب سے کم نقصانات ہوں،شہبازشریف

بدھ 10 ستمبر 2025 16:30

وزیراعظم کا ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے راتوں رات نہیں نمٹ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں ایکڑ پر فصلیں زیر آب ہیں، دعا ہے سندھ میں سیلاب سے کم نقصانات ہوں، سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات