Live Updates

کراچی، تھڈو ڈیم بھرنے کے بعد ملیر اور لیاری ندیاں بپھر گئیں، پانی اطراف کی آبادیوں میں داخل

بدھ 10 ستمبر 2025 15:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)تھڈو ڈیم کا سیلابی پانی اسکیم 33 کے رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔لیاری ندی میں بھی طغیانی کے باعث ایف بی ایریا، شفیق کالونی، حسن نعمان کالونی، سہراب گوٹھ، لیاری بکرا پیڑی کے قریب بھی ندی کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا، کئی فٹ پانی جمع ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔کشتیوں سے ریسکو آپریشن جاری ہے، گلشن اقبال کے قریب لیاری ندی میں پھنسے 2 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق تھڈو ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے پانی ایم نائن سے ٹکرا گیا، جمالی پل کے قریب ایم نائن پانی سے بھر گیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایم نائن کی بیچ کی دیوار توڑ کر پانی کو راستہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کورنگی کازوے پر پانی کا تیز بہائو ہونے کی وجہ سے گودام چورنگی تا محمود آباد روڈ بند کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو گودام چورنگی سے جام صادق برج کی طرف بھیجا جا رہا ہے،ٹریفک کو محمود آباد سے ایکسپریس وے قیوم آباد کی طرف بھیج رہے ہیں۔اس کے علاوہ قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ جانے والی سڑک بھی بند ہے۔ ٹریفک کو قیوم آباد سے گودام چورنگی کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات