Live Updates

ملتان، پرائیویٹ کشتیوں کی لوٹ مار، ایک چکر کا ریٹ 1 لاکھ کردیا گیا

سیلاب کی بد ترین صورتحال کو دیکھتے ہوئے کرائے میں60ہزار روپے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا

بدھ 10 ستمبر 2025 14:56

ملتان، پرائیویٹ کشتیوں کی لوٹ مار، ایک چکر کا ریٹ 1 لاکھ کردیا گیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا میں پرائیویٹ کشتیوں نے سیلاب متاثرین کو لوٹنا شروع کر دیا۔پرائیویٹ کشتیوں کے مالکان نے کشتی کے ایک چکر کا ریٹ 40ہزار سی1لاکھ روپے تک کر دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انتہائی خراب صورتحال کی وجہ سے سیلاب متاثرین جان بچانے کے لیے پیسے دینے پر مجبور ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ پہلے ہم ڈوبے پڑے ہیں ہم پر مزید ظلم کیا جا رہا ہے۔ایک متاثرہ شخص نے کشتی والے سے تکرار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر ظلم نہ کرو جس پر کشتی والے نے متاثرہ شخص کو جواب دیا کہ میں پیٹرول کے پیسے لے رہا ہوں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :