لاہور ، ڈولفن سکواڈ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری

بدھ 10 ستمبر 2025 15:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ڈولفن سکواڈ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے 3 منشیات فروش گرفتار کئے گئے،ساندہ، شیرا کوٹ، گرین ٹاون سے منشیات فروشوں کو گرفتار کیاگیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے 10 لیٹر دیسی شراب، 250 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ملزمان عبدالرزاق، عبدالروف، احمد کو متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :