نوشہرہ ورکاں ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا نوشہرہ ورکاں کا دورہ

بدھ 10 ستمبر 2025 15:36

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کیو ڈی پی ایس ،پنجاب کالج شاخ نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا، تعلیمی ماحول کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں آفس کا بھی دورہ کیا اور یہاں گورنمنٹ بس اسٹینڈ ، و سلاٹر ھاوس نوشہرہ ورکاں کے ٹھیکہ کی بولی میں نگرانی کی ،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں کا بھی دورہ کیا ہسپتال کے تمام شعبوں میں پہنچ کر مریضوں کو فراہم کی جانے سہولیات کا جائزہ لیا اور تیاری کے مراحل میں پڑے ڈائلیسز سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

\378

متعلقہ عنوان :