ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ میں ڈاکٹر کی غفلت ،مریضہ کی موت پر عملہ معطل

یہ کوئی پہلا وقوعہ نہیں اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آتے رہے جس کی وجہ سے یہ ہسپتال مریضوں کیلئے قتل گاہ بن گیاہے

بدھ 10 ستمبر 2025 16:44

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)ضلعی ہسپتال باغ میں مقامی علاقے دھڑے قریش آباد سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ خاتون زچگی کے دوران خاتون ڈاکٹر کوثر کے غلط انجکشن سے جان کی بازی ہار گئی بچی کی پیدائش کے بعد جب مریضہ کو وارڈ میں منتقلی کے بعد جب انجکشن لگایا گیا تو وہ دوائی مریضہ کو جان لیوا ثابت ہوئی، خاتون کی موت پر ورثا اور سول سوسائٹی نے ہسپتال کا گھیرا ئوکر دیا رات بھر عوام کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی اور متعلقہ خاتون ڈاکٹر کیخلاف سخت کاروائی کرنے کیلئے احتجاج اور دھرنا دیئے رکھا تب ہسپتال کے ایم ایس نے خاتون ڈاکٹر اور دیگر کو معطل کرکے ایک کمیٹی تشکیل دی جو اس معاملے تحقیقات کرے گی یاد رہے یہ کوئی پہلا وقوعہ نہیں اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آتے رہے جس کی وجہ سے یہ ہسپتال مریضوں کیلئے قتل گاہ بن گیاہے اس کے علاوہ بھی بتایا جاتا ہے کہ اکثر اہلکاروں کا مریضوں کے ساتھ رویہ اچھا نہیں ہوتا آے روز سرکاری ہسپتال کے خلاف عوام کی اواز بلند ہوتی رہی لیکن کوئی توجہ نہیں دی جاتی گزشتہ رات پیش آنے والا افسوس ناک واقعہ بھی اسی کی لڑی ہے باغ کے عوام نے وزیراعظم سیکرٹری صحت وزیر صحت سے پر زور مطالبہ کرتے کہا کہ اس ڈاکٹر کے خلاف سخت ایکشن لیا جاے ورنہ یہ ہسپتال موت کی وادی بن جائے گا -