افغانستان،منی بس کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق ، 7 زخمی

بدھ 10 ستمبر 2025 17:04

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) افغانستان کےصوبہ بغلان میں منی بس کھائی میں گرنے سے9 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان مولوی شیر احمد برہانی نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ بدھ کی صبح خوست او فرنگ کے علاقے میں ایک گنجان سڑک پر پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ ■