ایبٹ آباد،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا پٹوار خانوں کا دورہ،ریکارڈ اور سہولیات کا جائزہ لیا

بدھ 10 ستمبر 2025 17:29

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ نے میر پور اور کاکول کے پٹوار حلقوں کا دورہ کیاجس دوران انہوں نے موقع پر موجود ریونیو ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے سائلین سے ملاقات کی اور ریونیو سروسز کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مسائل کو سنا۔

(جاری ہے)

ثنا فاطمہ نے ریونیو عملے کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے جبکہ سروس ڈیلیوری کے عمل میں شفافیت اور بہتری کو اولین ترجیح دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پٹوار خانوں کی حلقہ وار منتقلی کا مقصد عوام کو ان کے قریبی مقام پر سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ غیر ضروری سفری مشکلات اور وقت کا ضیاع کم ہو۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ریونیو سسٹم میں اصلاحات اور عوامی ریلیف کے لیے پُرعزم ہے ،اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔