لاہور ہائیکورٹ ، تہرے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت کا قیدی بری

بدھ 10 ستمبر 2025 18:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے تہرے قتل کے مقدمے میں تین بار سزائے موت پانے والے قیدی شفقت عباس کو بری کردیا۔جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل چودھری عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ ٹرائل کورٹ جھنگ نے شہادت سے ماورا سزا دی، سپریم کورٹ نے اسی مقدمے میں شریک ملزم فرخ عباس کو بری کر دیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد شفقت عباس کی بریت کا حکم دے دیا۔