
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کا نوعمربچیوں کی غذائیت کو بہتر بنانے اورخون کی کمی کے مسئلہ سے نمٹنے کا پراجیکٹ مکمل
بدھ 10 ستمبر 2025 22:46
(جاری ہے)
غذائیت کے آگاہی سیشنز میں شرکت کی شرح بھی بچیوں میں 60 فیصد سے بڑھ کر 92 فیصد اور ماؤں میں 37 فیصد سے بڑھ کر 69 فیصد تک پائی گئی۔
نوعمر بچیوں میں خون کی کمی علامات کے بارے میں معلومات کی شرح 36 فیصد سے بڑھ کر 73 فیصد ہو گئی جبکہ آئرن سے بھرپور غذاؤں کے بارے میں آگاہی رکھنے والی بچیوں کا تناسب 15 فیصد سے بڑھ کر 59 فیصد تک پہنچ گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں پراجیکٹ کی کامیابیوں، تجربات اور اس کی ملک گیر سطح پر توسیع دینے کے حولے سے تبادلہ خیالات کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی صحت اصلاحات کا آغاز بیماریوں کی روک تھام سے ہوتا ہے نہ کہ صرف نئے ہسپتالوں کی تعمیر سے، لڑکیوں بالخصوص نوعمر بچیوں میں غذائیت کی کمی پر قابو پا کر ہم ایسا ماحول تشکیل دے سکتے ہیں جو غذا کے انتخاب کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ مائیں اور بچے صحت مند رہیں اور ہمارا ملک مضبوط مستقبل کی طرف بڑھے۔ان کا کہنا تھاکہ وزارت صحت اس مقصد کے حصول میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی،نوعمری، جسمانی اور نفسیاتی دونوں اعتبار سے انسانی زندگی کا ایک انتہائی اہم مرحلہ ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں صحت اور غذائیت کے اقدامات میں اس طبقے کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ قومی غذائیت سروے 2018 کے مطابق نصف سے زائد (54.7 فیصد) نوعمر بچیاں خون کی کمی (انیمیا) کا شکار ہیں۔ اس کی علامات تھکن، سستی اور توجہ کی کمی کی صورت میں پیدا ہوتی ہیں جبکہ طویل مدتی نتائج ذہنی نشوونما میں رکاوٹ اور کام کرنے کی صلاحیت میں کمی کے طور پر سامنے آتے ہیں۔ یہ تمام اثرات وقت کے ساتھ تعلیمی کارکردگی اور انسانی سرمایہ کی ترقی کو بری طرح متاثر کرتے ہیں ،یہ پراجیکٹ خاص طور پر نوعمر بچیوں میں انیمیا کی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے بے نظیرانکم سپورٹ، سماجی تحفظ پروگرام کی کامیابیوں کے پش نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل سی سی ٹی/این ایس ای آر ڈاکٹر عاصم اعجاز نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹ نوعمرنسل کی صحت اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے لئے بی آئی ایس پی کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی تحفظ کو نوعمر بچیوں —جو ہمارے نظامِ صحت میں اکثر نظرانداز کر دی جاتی ہیں ،کے لئے لازمی غذائی معاونت سے جوڑ کر ہم نہ صرف انیمیا میں کمی لا سکتے ہیں بلکہ انسانی سرمائے کو مستحکم بنا سکتے ہیں اور غذائی کمی و غربت کے نسل در نسل منتقل ہونے والے چکر کو بھی توڑ سکتے ہیں۔پاکستان میں نیوٹریشن انٹرنیشنل کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر شبینہ رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹریشن انٹرنیشنل کے لئے یہ باعثِ فخر ہے کہ وہ پاکستان میں نوعمر بچیوں کی غذائیت سے متعلق پروگراموں میں پیش پیش ہے، جہاں انیمیا پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ سکولوں میں آئرن اور فولک ایسڈ سپلیمنٹ پروگرام کے کامیاب نفاذ اور اس سے ملک بھر میں ہزاروں بچیوں کے مستفید ہونے کے تجربے کی بنیاد پر اوراپنی تکنیکی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ پائلٹ پراجیکٹ خاص طور پر سکول نہ جانے والی نوعمر بچیوں میں انیمیا پر قابو پانے کے لیے تشکیل دیا گیا۔ اس پراجیکٹ کے مثبت اثرات ہمارے لئے باعثِ اطمینان ہیں اور یہ موجودہ نظام کے اندر رہتے ہوئے کم لاگت اور زیادہ اثر رکھنے والے اقدامات کے فروغ کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ مزمل اسلم
-
راولپنڈی؛ گھریلو جھگڑے پر دیورانی نے مبینہ طور پر جٹھانی کو آگ لگا کر قتل کر دیا
-
حکمرانوں کے پاس عوام کے پیسے اپنی مرضی کی جگہوں پر خرچ کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے، خالد مقبول
-
ر*جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کی بجٹ میں کروڑوں کی خردبرد،2کروڑ کا صفایہ
-
سیلاب سے 500 ارب کا نقصان، امداد کے بجائے خود انحصاری پر توجہ دیں گے‘ احسن اقبال
-
شجاع آباد میں بند ٹوٹنے سے پڑنے والا شگاف 400 فٹ تک بڑھ گیا، مزید دیہات ڈوب گئے
-
پاکستان کے استحکام کے خلاف سازشیں کرنے والی اندرونی اور بیرونی قوتوں کو ذلت آمیز شکست دی جائے گی، خواجہ آصف
-
لاہور میں زہریلے دہی بھلے کھانے سے 2 افراد جاں بحق، تیسرے کی حالت تشویشناک
-
ورچوئل ایسٹ سروس فراہمی کیلئے لائسنسنگ کا آغاز، عالمی اداروں کو پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کا حصہ بننے کی دعوت
-
بارشوں کے 11 ویں سپیل کا الرٹ جاری، کئی علاقوں میں بادل برسنے کا امکان
-
فیصل آباد اور عمان کے درمیان پروازوں کا سلسلہ نومبر سے شروع ہو جائے گا
-
ہماری ساڑھے 5ماہ کی حکومت کے فنڈز نہ روکے جاتے تو گجرات نہ ڈوبتا، پرویز اٰلہی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.