واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین رحیم یارخان ڈویژن کے اراکین وملازمین کی اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال

بدھ 10 ستمبر 2025 22:29

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2025ء)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین رحیم یارخان ڈویژن کے اراکین وملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال دفاتر میں تالا بندی کی اور مرکزی دفتر کے سامنے دھرنا دیا جس کی وجہ سے سایلین کو مشکلات کا سامنا رہا أل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے ڈویژنل چیرمین نثار علی کمبوہ و سیکریٹری میاں افتخار نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حکومت واپڈا جسے قومی ادارے کو اونے پونے فروخت کرنے کی بجاے اس میں بہتری لاے مرکزی قائدین خورشید احمد وغلام رسول گجر کی قیادت میں یونین نجکاری کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ان مقررین نے کہا کہ حکومت واپڈا کے دیگرملازمین کو تحفظ فراہم کرے ڈیلی ویجز اور کنٹرکٹ ملازمین کو مستقل کرے۔