پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 19 ستمبر کو فیصل آباد میں ہوگا

بدھ 10 ستمبر 2025 21:08

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 19 ستمبر کو فیصل آباد میں منعقد ہوگاجس کی صدارت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر محمد طارق حسن کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سہیل انور فیڈریشن کی گذشتہ دو ماہ کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کریں گے اور اجلاس میں تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی گئی ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بے مثال اور شاندار کارکردگی، روواں برس نومبر میں انڈونیشیا میں کھیلی جانے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

اس کے علاوہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے اخراجات اور آئندہ کے آنے بین الاقوامی میں شرکت اور قومی ٹورنامنٹس کے انعقاد کی بھی منظوری دی جائے گی۔