ٹ*الیکشن کمیشن نے رانا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ٹ*سینیٹ جنرل نشست پر کامیاب قرار، رکنیت کی مدت گیارہ مارچ 2027 تک مقرر م*نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس کے فیصلے سے مشروط قرار دیا گیا،ذرائع

بدھ 10 ستمبر 2025 19:40

i لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2025ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی جنرل نشست پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ خان کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق رانا ثناء اللہ خان کو جنرل نشست پر کامیاب قرار دے دیا گیا ہے اور ان کی مدتِ رکنیت 11 مارچ 2027 تک مقرر کی گئی ہے۔ تاہم نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس کے فیصلے سے مشروط رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ اس وقت ''اعجاز احمد چوہدری بمقابلہ فیڈریشن آف پاکستان'' کیس لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔