سنی شوران گنداواہ روٹس پر ڈکیتی وارداتوں کیخلاف لیویز فورس ،کچھی پولیس کا سرچ آپریشن ،متعدد کمین گاہیں نذر آتش

بدھ 10 ستمبر 2025 20:10

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس، پولیس،کیو آر ایف نے ڈھاڈر کے نواحی علاقوں نوشمان، کوٹ فیض بخش اور دیگر مقامات پر مشترکہ سرچ آپریشن کیا جہاں سے ڈکیت گروہ اکثر سنی ڈھاڈر لنک روڈ، سنی شوران گنداواہ روٹس پر ٹرانسپورٹرز اور عوام کو اسلحے کے زور پر لوٹتے تھے اور علاقے میں بدامنی کا سبب بن رہے تھے اں کے خلاف آپریشن کیا گیا سرچ آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد نے کی انکے ہمراہ ڈی ایس پی رفیق خٹک ،ایس ایچ او ڈھاڈر منظور احمد ابڑو، سی آئی اے انچارج کچھی، ایس ایچ او لیویز تھانہ ڈھاڈر عبدالحئی مستوئی موجود و دیگر تھے مشترکہ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے کمین گاہوں کا محاصرہ کیا گیا اور متعدد ٹھکانوں کو نذر آتش کر دیا گیا بعد ازاں اپنے دفتر میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے بتایا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے انہوں نے واضح کیا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے کسی قسم کی مجرمانہ سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی اس ضمن میں سخت احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں گار کہیں بھی ڈکیت گروہ کا کارندہ یا ملزم نظر آئیں انہیں فل فرائی کیا جائے کیونکہ عوام کی جان و مال کی تحفظ پر کسی سے کوئی کمپرومائز نہیں کہا جائیگا ہر قیمت پر ضلع امن بحال کرکے دم لینگے۔