سی پی او راولپنڈی کے احکامات پر سات تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تبدیلی

بدھ 10 ستمبر 2025 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی نے مختلف تھانوں میں اسٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں کر دیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو سی پی او کے احکامات پر انسپکٹر طارق گوندل کو ایس ایچ او تھانہ گنج منڈی تعینات کیا گیا ہے۔انسپکٹر ندیم عباس کو ایس ایچ او تھانہ صادق آباد لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لیڈی انسپکٹر قرت العین کو ایس ایچ او تھانہ کینٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔سب انسپکٹر خالد یار کو ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد تعینات کیا گیا ہے۔لیڈی انسپکٹر گلنار کو ایس ایچ او تھانہ مورگاہ لگایا گیا ہے۔انسپکٹر سید جواد شاہ کو ایس ایچ او تھانہ رتہ امرال تعینات کیا گیا ہے۔سب انسپکٹر جمال نواز کو ایس ایچ او تھانہ جاتلی تعینات کر دیا گیا ہے۔نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز کو فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :