ترک سرمایہ کار کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں،چوہدری شافع حسین

بدھ 10 ستمبر 2025 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے مقامی ہوٹل میں ترکیہ کی برآمدی مصنوعات کی نمائش کا دورہ کر کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا ۔قونصل جنرل ترکیہ مہمت ایمن شمشیک اور ایوان صنعت و تجارت لاہور کے صدر ابوذر شاد بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر نے نمائش رکھی رکھی گئی ترک برآمدی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔

صوبائی وزیر نے ترک کمپنیوں کے حکام سے ملاقات کی اور انہیں پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔ترک کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے زراعت ، آٹو انڈسٹری ، ٹیکسٹائل مشینری ،ای وی سیکٹر ،پیٹ فوڈ انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری درآمد کی سہولت موجود ہے اور پنجاب کے خصوصی اقتصادی زونز میں عالمی معیار کا صنعتی انفراسٹرکچر بھی موجود ہے۔ ترک سرمایہ کار خصوصی اقتصادی زونز میں درکار زمین لیز پر بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ترک سرمایہ کار کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ برادر اسلامی ملک ہیں ،دونوں ممالک کے مابین تجارت بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی متعدد کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ ترک کمپنیوں نے ٹیکسٹائل ،سرجیکل،ٹائلز ،فوڈ آئٹمز اور دیگر اشیا کے سٹال لگا رکھے ہیں ۔