پاکستان حقِ خود ارادیت کے اصول کی بھرپور حمایت کرتا ہے‘بیرسٹر عقیل ملک

پاکستان جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر پختہ یقین رکھتا ہے، اے ایل سی او کے 63 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب

بدھ 10 ستمبر 2025 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہاکہ پاکستان کو جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر پختہ یقین ہے۔وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے یوگنڈا میں ہونے والے اے اے ایل سی او کے 63 ویں سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان حقِ خود ارادیت کے اصول کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر عقیل ملک نے ترقی پذیر ممالک پر موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کو اجاگر کیا اور بین الاقوامی معاشی و قانونی نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے ڈیجیٹل گورننس، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا پروٹیکشن میں ترقی پذیر ممالک کے کردار کو اہم قرار دیا۔اجلاس کے موقع پر بیرسٹر عقیل ملک نے سعودی عرب کے وزیرِ مملکت اور صومالیہ کے وزیرِ انصاف سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ قانونی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔