جلالپورپیروالا میں ریسکیو آپریشن کے دوران کشتی الٹ گئی

جمعرات 11 ستمبر 2025 00:40

ملتان-10 ستمبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) خان بیلہ روڈ پر ریسکیو پوائنٹ کے قریب ریسکیو آپریشن کے دوران کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ تفیصلات کے مطابق کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد سوار تھے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 24 افراد کو زندہ نکال لیا، جبکہ 3 سالہ ایک بچے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے ،کشتی حادثے میں تمام افراد محفوظ ہیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :