Live Updates

ةرحیم یارخان،ریسکیو 1122 کی جانب سے سیلابی علاقوں میں جاری امدادی کارروائیاں زور وشور سے جاری

ة1122انسانوں تک محدود ہیں بلکہ جانوروں کی حفاظت میں بھی ریسکیورز پیش پیش ہیں،ڈاکٹر عادل الرحمن

جمعرات 11 ستمبر 2025 04:55

‘رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل الرحمن کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی جانب سے سیلابی علاقوں میں جاری امدادی کارروائیاں نہ صرف انسانوں تک محدود ہیں بلکہ جانوروں کی حفاظت میں بھی ریسکیورز پیش پیش ہیں۔ گذشتہ روز حاجی پور بنو دا ہٹ کے علاقہ میں یسکیو ٹیم نے سیلابی پانی میں گھرے ایک خاندان کو ان کی قیمتی بکریوں سمیت محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

ریسکیو ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت‘ جذبہ خدمت اور قربانی کے جذبے کے ساتھ پانی میں ڈوبی بستی میں داخل ہو کر انسانوں کے ساتھ ساتھ ان کے مویشیوں کو بھی محفوظ طریقے سے نکالاجس پر مالکان نے ریسکیو ٹیم کے اس عمل پر گہرے اطمینان اور شکرگزاری کا اظہار کیا۔اسی طرح یونین کونسل گل محمد لنگاہ‘ بیٹ ظاہر پیرسے ریسکیوکواطلاع ملی کہ 20 سالہ فراز نامی نوجوان اپنی دوکمسن بچیوں سمیت سیلابی پانی میں ڈوب گیا ہے جس پرریسکیو کنٹرول روم نے 3 بوٹس پر فوری ریسپانس کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل الرحمن کی براہِ راست نگرانی میں ماہر غوطہ خوروں اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز پر مشتمل ٹیم نے فوری اور پیشہ وارانہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچیوں کو بحفاظت نکال لیاجبکہ نوجوان فراز کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ ریسکیوٹیم نے بچیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ان کا میڈیکل چیک اپ کرکے ورثائ کے حوالے کردیا
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :