تنازع نہیں چاہتے لیکن مفادات کا تحفظ کریں گے، امریکی وزیر دفاع کی چینی ہم منصب سے گفتگو

جمعرات 11 ستمبر 2025 08:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان شان بارنل نے کہا ہے کہ وزیر پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے چینی ہم منصب ڈونگ جون کو واضح کیا ہے کہ امریکاچین کے ساتھ تنازع نہیں چاہتا لیکن ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے میں اپنے اہم مفادات کا تحفظ کرے گا۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق ایک بیان میں شان بارنل نے مزید کہا کہ وزیر ہیگسیتھ نے واضح کیا کہ امریکہ چین کے ساتھ تنازع نہیں چاہتا اور نہ ہی نظام کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے واضح طور پر اس بات پر زور دیا کہ امریکا کے ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے میں اہم مفادات ہیں اور وہ ان مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا۔ بارنل نے بتایا کہ بات چیت کھلی اور تعمیری تھی اور ہیگسیتھ اور ڈونگ مزید بات چیت کرنے پر متفق ہوئے۔

متعلقہ عنوان :