ڈی پی او مانسہرہ کا سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاون کا حکم

جمعرات 11 ستمبر 2025 08:50

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) ڈی پی او مانسہرہ شفیع ﷲ گنڈا پور نے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو جاری حکم نامہ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسلحہ کی نمائش اور اسلحہ کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاو ن کا حکم د یا ہے ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی نے عادل خان نامی شخص کو اسلحہ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار کر لیا، ملزم سے ویڈیو میں نظر آنے والی کلاشنکوف برآمد کر کے تھانہ سٹی میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اﷲ نے دو ٹوک الفاظ میں اپنے ویڈیو پیغام میں عوام کو باآور کرایا کہ میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے اور معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے والے کسی بھی عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، تمام افسران کو حکم نامہ دیا جا چکا ہے کہ ان کے علاقہ میں ایسی کوئی بھی سرگرمی رپورٹ ہو تو 12 گھنٹوں کے اندر ہر صورت قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔