مانسہرہ میں سیرت خاتم الانبیاء کی روح پرور تقریب

جمعرات 11 ستمبر 2025 09:50

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) مانسہرہ کے معروف نجی تعلیمی ادارہ میں سیرت خاتم الانبیاء کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلباءنے دل کو چھو لینے والی تلاوتِ کلامِ پاک پیش کر کے ماحول کو نورانی بنا دیا۔ بچوں نے ایمان افروز انداز میں نعتیں پیش کر کے دلوں کو محبت مصطفیٰ سے معطر کئے رکھا۔ یہ روح پرور محفل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایئر کموڈور محمد سیف الاسلام کی زیرنگرانی منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

ممتاز عالم دین مولانا صدیق شریفی نے کامیاب طلباءو طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ مفتی مولانا صدیق شریفی نے سیرتِ طیبہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم کی زندگی پوری انسانیت کیلئے کامل نمونہ ہے، ہم سب کو اپنی زندگیاں محمد مصطفی کے ارشادات کے مطابق سنوارنے کا عہد کرنا چاہئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد سیف الاسلام نے کہا کہ یہ محفل سکول انتظامیہ کی جانب سے محبت ِ رسول اور علم کی روشنی کو عام کرنے کی ایک عظیم کاوش تھی۔