Live Updates

حضرو ،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے کا نارتھ ریجن کے سیکٹر آفس خیر آباد کا دورہ

جمعرات 11 ستمبر 2025 10:20

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نارتھ ریجن محمد وصال فخر سلطان نے نارتھ ریجن کے سیکٹر آفس خیر آباد کا دورہ کیا۔ ان کے استقبال کے لیے ڈی آئی جی نارتھ زون افضال احمد کوثر اور ڈی آئی جی موٹر دے نارتھ زون سلمان علی خان سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے، ایڈیشنل آئی جی کی آمد پر چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، اس موقع پر یاد گاری پو دا بھی لگایا گیا، اجلاس میں ڈی آئی جی نارتھ زون نے ایڈیشنل آئی جی کو مجموعی کار کردگی، اہداف، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل سے تفصیلاً آگاہ کیا، بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی محمد وصال فخر سلطان نے اجلاس عام سے خطاب کیا، جس میں زون کے تمام رینکس کے افسران، اہلکار اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی، اپنے خطاب میں محمد وصال فخر سلطان نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت اور بر وقت مدد ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے ، ایمانداری اور خوش اخلاقی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی پہچان ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نے نارتھ ریجن کی کاکردگی کو مزید بہتر بنانے اور عوامی اعتماد کو قائم رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ مسافروں کے ساتھ خوش اخلاق اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا جائے تا کہ ادارے کا مثبت تاثر بر قرار رہے،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موٹر وے پولیس میں کرپشن اور غیر اخلاق رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ایکسل لوڈر کنٹرول جیم پر خصوصی توجہ دی جائے، زیادہ وزن والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملد رآمد یقینی بنایا جائیں تاکہ سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو محفوظ رکھا جا سکے،انہوں نے کہا کہ کار کر دگی میں مزید بہتری اور روڈ سیفٹی کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو وسعت دی جارہی ہے،سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بر وقت متبادل راستوں کی نشاندہی کی جائے اور عوام کو سڑکوں کی بندش، متبادل راستوں سے متعلق معلومات فوری فراہم کرنے کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں،سیکٹر کمانڈرز سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ علاقوں میں مکمل طور پر متحرک اور موجود ہیں تاکہ صور تحال کا مؤثر جائزہ اور نگرانی کی جاسکے،ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے تا کہ ریسکیو وریلیف آپریشنز میں مکمل معاونت فراہم کی جاسکے۔

\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات