Live Updates

اٹک، ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 11 ستمبر 2025 10:30

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا ہےکہ ضلعی انتظامیہ اٹک سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے منعقد کیے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقاص اسلم مارتھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نوشین اسرار،سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد اظہر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسماعیل،چیف افسران اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے کئی اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں اور ان علاقوں میں سیلاب متاثرین کو اس وقت شدید امداد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی امداد کے لیے تمام سرکاری محکمے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔امداد میں خشک خوراک،ادویات، چادریں، ٹینٹ،کپڑے اور دیگر اشیاء ضروریہ شامل ہوں گی۔امداد کے اس عمل میں تمام تحصیلیں بھی اپنا حصہ ڈالیں گی۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ اس تمام عمل کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقاص اسلم مارتھ کریں گے۔انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔\378

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :