تھانہ بڈھ بیر پولیس کی کارروائی، مختلف جرائم میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

جمعرات 11 ستمبر 2025 12:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) تھانہ بڈھ بیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس تر جمان کے مطابق ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل ظفر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر اکرم جان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شعیب ، قاضی خان ، رحمان ، عالمزیب اور آفاق شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان غیرقانونی اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں ،ملزمان کے قبضے سے 3 عدد رائفل ، ایک پستول ، میگزینز اور متعدد کارتوس برآمد کر لئے گئے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :