روس نے پولینڈ کی جانب سے فضائی حدودکی خلاف ورزی کا الزام مسترد کردیا

جمعرات 11 ستمبر 2025 13:20

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)روسی وزارت خارجہ نے پولینڈ کی جانب سے فضائی حدودکی خلاف ورزی کیالزامات مسترد کردیے۔

(جاری ہے)

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولینڈ کی فضائی حدودکی خلاف ورزی کیالزامات مستردکرتے ہیں، حملے میں پولینڈ کی حدود میں کوئی ہدف شامل نہیں تھا۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق روسی ڈرونز کی رینج 700 کلومیٹر سے کم ہے، یہ حقائق پولینڈ کے پھیلائے گئے بیانییکو مستردکرتے ہیں جب کہ نیٹو سیکرٹری جنرل بھی الزامات کیثبوت دینے میں ناکام رہے۔روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پولینڈ کی وزارت دفاع کیساتھ مشاورت کیلیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :