آپ غلط پیغامات بھیج رہے ہیں جو حماس کو مضبوط کرتے ہیں،اسرائیل کا یورپی کمیشن کو جواب

جمعرات 11 ستمبر 2025 13:12

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)اسرائیلی وزیرِ خارجہ جدعون ساعر نے یورپی کمیشن کی صدر اورسولا فان ڈیر لاین کے اس اعلان پر تنقید کی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ غزہ کی تباہ کن صورت حال کے باعث انتہا پسند اسرائیلی وزرا پر پابندیاں لگانے اور تل ابیب کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود کرنے کی کوشش کریں گی۔

(جاری ہے)

ساعر نے ایکس پلیٹ فارم پر لکھا کہ یورپی کمیشن کی صدر کے بیانات افسوس ناک ہیں، ان میں سے بعض تو حماس اور اس کے اتحادیوں کے جھوٹے پروپیگنڈے کو دہراتے ہیں۔

ایک بار پھر یورپ غلط پیغام بھیج رہا ہے، جو حماس اور مشرقِ وسطی کے انتہا پسند محور کو مضبوط کرتا ہے۔اس سے قبل فان ڈیر لاین نے کہا تھا کہ یورپی کمیشن اسرائیلی انتہا پسند وزرا پر پابندیاں تجویز کرے گا اور یورپی یونین و اسرائیل کے درمیان شراکت داری کے معاہدے کو خاص طور پر تجارت سے متعلق معاملات کو ہدف بناتے ہوئے، جزوی طور پر معطل کرے گا۔