چیک ریپبلک کا پولینڈ کی فضائی دفاع میں مدد کا اعلان، خصوصی ہیلی کاپٹر بھیجے جائیں گے

جمعرات 11 ستمبر 2025 14:51

پراگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)چیک ریپبلک نے پولینڈ کو ڈرون حملوں کے خطرے سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے خصوصی ہیلی کاپٹر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق چیک وزارتِ دفاع کے مطابق یہ اقدام پولینڈ کی درخواست پر کیا جا رہا ہے تاکہ کم بلندی پر پرواز کرنے والے ڈرونز سے مثر انداز میں دفاع کیا جا سکے۔وزارت نے جاری ایک بیان میں کہا کہ چیک افواج ایک سپیشل آپریشنز ہیلی کاپٹر یونٹ روانہ کرنے کے لیے تیار ہیں، جس میں تین خصوصی طور پر ترمیم شدہ Mi-171S ہیلی کاپٹر شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :