شہر قائد میں سڑکوں کی مرمت جنگی بنیادوں پر شروع کی جائے،مرکزی کمیٹی میری پہچان پاکستان

جمعرات 11 ستمبر 2025 15:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)مرکزی کمیٹی میری پہچان پاکستان نے حکومت سندھ اور میئر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نشیبی علاقوں سے نکاسی آب اور شہر کو مکمل طور پر گلی گلی موجود پانی اور سیوریج اوور فلو سے نجات دلائی جائے۔ سڑکوں کی مرمت جنگی بنیادوں پر شروع کی جائے۔ میئر سیاسی بیان بازی کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں جسکے لئے وہ اس منصب پر ہیں۔

سندھ حکومت کے پروجیکٹس گنوانے کے بجائے کے ایم سی کے پروجیکٹس پر کام کریں۔ شہر کی حالت کھنڈرات جیسی ہے۔

(جاری ہے)

حادثات اور بیڈ گورننس واضع ہے۔ ہم تنقید برائے تعمیر کر رہے ہیں۔ کام کرنے والے افسران اور بہتر حکمت عملی ہی سے کراچی کی ترقی ممکن ہے۔ مقامی افسران کو تعینات کیا جائے جو شہر کے مسائل سے آگاہ ہیں۔ سفارشی اور رشوت ستانی، مافیاز افسران نے شہر ڈبو دیا۔ بلدیاتی نمائندے ناکام ہیں۔ دریں اثنا مرکزی کمیٹی نے سعدی ٹاؤن، ناگن چورنگی، فیڈرل بی ایریا، سرجانی ٹاؤن، لیاری سمیت تمام ٹاؤنز مین عوام کی خدمت ریسکیو اور انہیں خوراک سمیت پانی اور دیگر اشیا فراہم کیں۔ ڈاکتر عشرت العباد خان نے تمام ساتھیوں کو شاباش پیش کی ہے۔