پنجاب سے گندم کی ترسیل پر پابندی کے باعث خیبر پختونخوا میں 83 فیصد فلور ملز بند

فلور ملز کی بند ش سے آٹے کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوچکا ، آٹے کی قلت کے خدشات پیدا ہو گئے

جمعرات 11 ستمبر 2025 17:01

پنجاب سے گندم کی ترسیل پر پابندی کے باعث خیبر پختونخوا میں 83 فیصد فلور ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)پنجاب سے گندم کی ترسیل پر پابندی کے باعث پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں 83 فیصد فلور ملز بند ہوگئیں جس سے صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

فلور ملز مالکان کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں کل فلور ملز کی تعداد 288 ہے، پنجاب سے گندم کی سپلائی کی بندش کے بعد 83 فیصد ملز بند کردی گئی ہیں اور صوبے میں صرف 50 فلور ملز کام کر رہی ہیں،فلور ملز کی بند ش سے آٹے کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اور آٹے کی قلت کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں،ایک فلور مل میں 100 سے 150 مزدور کام کرتے ہیں اور ملز کی بندش سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق اگر پنجاب سے گندم کی سپلائی بحال نہ کی گئی تو پشاور اور صوبہ بھر میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :