شام کے عبوری صدر 15 اکتوبر کو ہونے والے روس ۔ عرب سربراہی اجلاس میں ملکی وفد کی قیادت کریں گے

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:44

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) روس میں شامی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ شام کے عبوری صدر احمد الشرع 15 اکتوبر کو ماسکو میں ہونے والے روس ۔ عرب سربراہی اجلاس میں شامی وفد کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق سفارت خانے نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا کہ جیسا کہ گزشتہ روز روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک اور شامی وزیر خارجہ اسعد الشيباني کی دمشق میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا گیا، شام آئندہ روس۔

عرب سربراہی اجلاس میں شرکے کرے گا اور وفد کی قیادت شام کے عبوری صدر کریں گے۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی روس ۔ عرب سربراہی کانفرنس ہو گی جو 15 اکتوبر کو ماسکو میں منعقد ہو گی ۔ کانفرنس میں مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقا کے عرب ممالک کے نمائندے،مشرقی افریقا کے وہ ممالک جو عرب لیگ کے رکن ہیں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :