سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جمعرات کوبھی سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت جاری رکھی

جمعرات 11 ستمبر 2025 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جمعرات کوبھی سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت جاری رکھی اس دوران جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی ایف بی آر کی وکیل عاصمہ حامد کے دلائل جاری رکھے،جسٹس محمدعلی مظہرنے کہاکہ سیکشن 12 سے مراد کون سا سیکشن ہے، وکیل عاصمہ جاویدنے بتایاکہ اس کیس میں بنیادی طور پر وہی چیلینج کیا گیا ہے، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ٹیکس عائد کس طرح کیا جاتا ہے اسکا طریقہ کار کیا ہے، جسٹس حسن اظہررضوی نے کہاکہ کیا حکومت نے کسی ٹیکس ایکسپرٹ یا چیمبر آف کامرس سے مشاورت کی تھی، ایکسپرٹ کی تجاویز پر کوئی پیپر تیار کیا گیا، دس فیصد یا اس سے زیادہ ٹیکس عائد کرنے پہ کوئی کیٹیگری سیٹ کی گئی جیسا کہ تین سو ملین کا ٹارگٹ سیٹ کیا گیا،اس سے ٹارگٹ کیسے سیٹ کیا جا سکے گا، وزیر خزانہ نے چیمبر آف کامرس میں کسی سے ڈسکس کیا ہو گا، وکیل نے بتایاکہ ایف بی آر میں پالیسی میکرز ہوتے ہیں جو بجٹ بنتے وقت آن بورڈ ہوتے ہیں، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس بھی آن بورڈ ہوتے ہیں اور پھر وزیر خزانہ سے مشاورت کرتے ہیں، اس دوران ممبر ایف بی آر ڈاکٹر اشتیاق روسٹرم پر آ ئے اور انھوں نے عدالت کوبتایاکہ تمام چیمبرز سے اس حوالے سے مشاورت ہوتی ہے ان سے تجاویز لی جاتی ہیں،پھر وزارت خزانہ بھیجا جاتا ہے،جسٹس حسن رضوی نے کہاکہ کس کی کیا تجویز ہے اس حوالے سے کوئی میٹنگ منٹس بنائے ہیں، تجاویز کے منٹس پارلمینٹ میں بھی جمع کروائی جسٹس محمدعلی مظہرنے کہاکہ آپ کے آفیسر نے جو بتایا اس کا کوئی ڈوزیئر ہے،2023 میں کس چیز کو چیلنج کیا گیا،وکیل نے کہاکہ سیکشن ٹو بی کو چیلنج کیا گیا،جس کا ہائیکورٹ سے تاحال فیصلہ نہیں آیا،جسٹس حسن رضوی نے کہاکہ سندھ کا کوئی ٹیکس پیر سندھ میں نہیں گیا،وکیل نے کہاکہ سندھ کے تمام ٹیکس پیر سندھ ہائیکورٹ میں نہیں گیا بلکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئے۔

(جاری ہے)

انکم ٹیکس آرڈیننس میں ٹیکسیشن ریجم علیحدہ ہے، سیکشن 113 میں کم سے کم ٹیکس ہے جو ہر ایک پر ادا کرنا لازم ہوتا ہے، جسٹس محمدعلی مظہرنے کہاکہ سیکشن 8 فائنل ٹیکس ریجیم ہے، ممبر ایف بی آر ڈاکٹر اشتیاق نے عدالت کوبتایاکہ ٹیکس اداکرنے والوں کی تین کیٹگریز ہوتی ہیں، مینیمم، فائنل، نارمل ٹیکس کی کیٹیگریز ہوتی ہیںکیٹیگریز کے حساب سے کسی پر دو فیصد ٹیکس لگتا ہے کسی پر چار فیصد لگتا ہے، وکیل نے کہاکہ سپر ٹیکس ایک مخصوص طبقے پر لگے گا تو امتیازی ہو گا، عاصمہ کے دلائل جاری تھے کہ عدالت نے کیس کی مزیدسماعت آج جمعہ تک کے لیے ملتوی کردی۔