واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین رحیم یارخان ڈویژن کے اراکین وملازمین کی مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال

جمعرات 11 ستمبر 2025 21:46

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء) پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین رحیم یارخان ڈویژن کے اراکین وملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال، دفاتر کی تالا بندی اور مرکزی دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔ جس کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے ڈویژنل چیئرمین نثار علی کمبوہ' جنرل سیکرٹری میاں افتخار احمد اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام شبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت واپڈا جسے قومی ادارے کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کے بجائے اس میں بہتری لائے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین خورشید احمد' غلام رسول گجر' عابد علی اور نثار علی کمبوہ کی قیادت میں یونین نجکاری کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت واپڈا ملازمین کو تحفظ فراہم کرے۔ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ اس کے علاوہ ملازمین کے دیگر مطالبات بھی جلد منظور کر کے انہیں سہولیات فراہم کی جائیں تا کہ وہ ملک و ملت کی خدمت کا فریضہ احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔