ڈویژنل ڈائریکٹر مانیٹرنگ کالجز برکت اسماعیل کا گورنمنٹ عطا شاد ڈگری کالج کا دورہ

جمعرات 11 ستمبر 2025 19:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) ڈویژنل ڈائریکٹر مانیٹرنگ کالجز برکت اسماعیل نے گورنمنٹ عطا شاد ڈگری کالج کا دورہ کیا جہاں پر مانیٹرنگ افسران نے کالج کے مختلف شعبہ جات، کلاس رومز، تدریسی عمل، اساتذہ و طلبہ کی حاضری اور تعلیمی ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل اور شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں بھی ہوئیں، جن میں بی ایس پروگرامز کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

مانیٹرنگ ٹیم نے ہدایت کی کہ بی ایس پروگرامز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، کورسز کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور تحقیقی و ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔ ٹیم نے تعلیمی عمل میں رکاوٹ بننے والے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور دستیاب سہولیات کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا۔