عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اسسٹنٹ کمشنر پنجگور جواد احمد زہری

جمعرات 11 ستمبر 2025 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پنجگور جواد احمد زہری کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیلدار عارف حلیم، انجمن تاجران کمیٹی کے صدر فرید احمد، لائیو اسٹاک آفیسر انعام اللہ بلوچ، محکمہ زراعت کے انسپکٹر قمبر بلوچ اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، نرخنامے پر عمل درآمد اور بازار کے دیگر مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جواد احمد زہری نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخنامے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا جبکہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید اعلان کیا کہ جلد بازار کا تفصیلی دورہ کیا جائے گا، جہاں تجاوزات کے خاتمے اور دیگر انتظامی امور کا ازخود جائزہ لوں گا۔

متعلقہ عنوان :